Career Guidance

 السلام و علیکم سر 

 وعلیکم السلام 

سر میں  سی ۔اے کی فیلڈ  کے حوالے سے  کنفیوز ہوں،  ایک تو  فیس وغیرہ یعنی فنانس کا مسئلہ ہے دوسرا سنا ہے کہ اس میں ٹائم بہت لگ جاتا ہے اور تیسری بات یہ ہے کہ اس میں  پاس بہت مشکل سے ہوتےہیں ۔

آپ کی تیسری بات کا جواب سب سے پہلے وہ یہ کہ اگر آپ انٹرمیڈیٹ یا اے لیول میں کسی وجہ سے  اسی یا نوے فیصد نمبرز نہیں لے پائے تو سی اے کی فیلڈ آپ کو یہ موقع دیتی کہ آپ اپنے مستقبل کا آغاز نئے سرے سے کریں ۔بہترین ٹیچرز آپ کو ہمہ وقت گائیڈ کرتے ہیں ۔ جہاں تک مشکل سے پاس ہونے والی بات ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ طلباء وطالبات اپنی قابلیت اور صلاحیت کی بجائے دوسروں کی دیکھا دیکھی اپنے لئے  درست فیصلے نہیں کرتے۔

جہاں تک پیسوں کا معاملہ سب سے پہلے اسے دیکھیں، اپنے والدین، عزیزواقارب، رشتہ داروں سے اس حوالے سے بات کریں، ضروری  نہیں کہ وہ آپ کی مالی مدد کریں کریں لیکن ہو سکتا ہے کہ کوئی بہت اچھا مشورہ دیں۔ اس کے علاوہ کچھ ادارے اسکالرشپ بھی دیتے ہیں۔

آن لائن پڑھائی اور ریکارڈنگ کی سہولت کی وجہ سے اب آپ کوئی پارٹ ٹائم جاب، ٹیوشن یا ٹیچنگ وغیرہ سے کچھ پیسے جمع کر سکتے ہیں۔ جہاں تک ٹائم کا مسئلہ ہے یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔

 شکریہ سر، لیکن ٹائم کوئی بڑا مسئلہ کیوں نہیں ہے؟

دیکھیں بڑے کاموں اور بڑے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے زیادہ ٹائم تو لگے گا۔اولمپکس میں شرکت کرنے کے بعد بھی گولڈ میڈل کے لئے  کھلاڑی  آٹھ اور بارہ سال تک محنت کرتے رہتے ہیں

  دراصل محنت کرنے کا اپنا الگ مزہ ہے۔کہتے ہیں کہ بڑے مقصد کو حاصل کرنے کی کوشش کرنا

اور اس کا حاصل نہ ہونا کسی چھوٹے مقصد کے حاصل کرلینے سے کہیں بہتر ہے یعنی انسان کو ہمت اور جذبے سے بڑے مقصد کو حاصل کرنے کی کوشش کرنے کو فائدہ مند کہا گیا ہے۔

 اپنے جذبے، اپنی موجودہ تعلیمی قابلیت اور اپنے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کریں۔ تعلیمی قابلیت اور صلاحیت اگر کم ہے تو شروع میں کم پیپرز کا انتخاب کریں اور آہستہ آہستہ اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کریں۔

 جی سر بڑے کام کے لیے زیادہ وقت تو لگے گا!

سر الحمدللہ میں نے فیصلہ کر لیا ہے ہے کہ میں سی اے ہی کروں گا  مجھے یقین ہےکہ میں یہ کام کر سکتا ہوں  اور میں ناکامی سے گھبرانے والا نہیں ہوں!

عزیز  طلباء وطالبات!  اللہ کی رضا میں راضی ہونے میں سکون ہے  جزاک اللہ سر

Comments

Popular posts from this blog

Career Guidance

Relevant or Irrelevant